اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے سوالوں جواب کے دوران مائیک سنبھال لیا

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے سوالوں جواب کے دوران مائیک سنبھال لیا

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی اور شعیب شاہین کی پریس کانفرنس کے دوران شیر افضل مروت آگئے۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے سوال جواب کے دوران مائیک سنبھال لیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ شیر افضل مروت آئے تو میں نے ان کو ویلکم کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی جو کہہ رہے ہیں اس کو حتمی سمجھیں، میں نے جو بیان دیا کوئی غلط بیانی نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

 

تھی، جب بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت مرکزی دفتر پہنچے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے، جس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا۔

 

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت نے انٹری کی اور کہا تھا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا۔

بیرسٹر گوہر علی نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا تھا،

جس کے بعد شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو بلانے چیئرمین آفس گئے تھے

تاہم بیرسٹر گوہر نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481