اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچ ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے

جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔

 

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔

 

لیگ کے 6 میچ اور ایک کوالیفائر دن کے وقت میں ہوگا۔ راولپنڈی میں 3 اور لاہور میں 2 میچ دن میں کھیلے جائیں گے۔

 

کراچی میں 11 جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

 

پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوگی اور بعدازاں 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481