اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی منظور

شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی منظور

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید حلقہ 56اور57میں لڑنے کا اہل ہے،

عدالت نے آج میرے خلاف سازش کوناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں

آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔

این اے 56 اور 57 کے آر اوز عدالت الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی ۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے ،

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کے کاغذات منظور کر لئے ۔

بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ماؤں ،بہنوں ،علما اور راولپنڈی کے بزرگوں کو شکر گزار ہوں،

سازش تیار کی گئی تھی کہ حلقہ 56اور57میں مجھے نااہل قراردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے پایا ہے کہ میں خاندانی ہوں،اصلی اورنسلی ہوں،

میں نے کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا اور نہ سازش کی، میں نے کبھی کسی کی عزت سے نہیں کھیلا۔

شیخ رشید نے راولپنڈی کے لوگوں سے اپیل کی کہ نکلو اورحلقہ 56اور57میں قلم دوات

پر مہر لگاؤ، نالہ لئی،ماں بچہ ہسپتال،ڈھوک دلال کالج چشم زدن میں بنے گا،

اللہ نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم،دوات کی کامیابی تاریخی ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481