اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا میں امام مسجد فائرنگ سے جاں بحق

امریکا میں امام مسجد فائرنگ سے جاں بحق

نیوجرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر امام مسجد حسن شریف کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حسن شریف 2006 سے نیوآرک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

فائرنگ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481