اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلے کے نشان کا مشورہ کس نے دیا؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

بلے کے نشان کا مشورہ کس نے دیا؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

 

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرونگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہا، ہمیں کوئی خدشہ نہیں جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، کوشش ہوگی کہ

ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں، ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکہ ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کرونگا،

سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے۔

بلے کے نشان کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی پی کا کہنا تھاکہ وکیل نے

مشورہ دیا کہ بلے کے نشان کے لیے درخواست دیں میں نے منع کردیا، ہمارا نشان پگڑی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481