اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جاپان میں زلزلہ، ایک شخص ہلاک

جاپان میں زلزلہ، ایک شخص ہلاک

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے چار سو کلو میٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ خبرایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ کو سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا۔

شیکا قصبے میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس شدید نوعیت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کی شاہراہیں بند اور بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے میں ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔

ادھر نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔

دریں اثنا شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد روس اور شمالی کوریا نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481