اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سڈنی جاتے ہوئے محمد حفیظ فلائٹ مس کر گئے

سڈنی جاتے ہوئے محمد حفیظ فلائٹ مس کر گئے

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ چند گھنٹے بعد دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے، حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا۔

محمد حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی، محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ میلبرن ایئر پورٹ پر تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔

ایئر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا،

تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اہلیہ کے ساتھ ایئر پورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ جو کھلاڑیوں کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ پر

جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں، انہوں نے خود ہی ڈسپلن توڑ دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481