اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہر خان

پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔ ہماری شروع سے درخواست تھی کہ جوڈیشل افسران لیے جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بعض لوگوں کے تکنیکی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اس کا اعتراض کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ امید ہے کہ عدلیہ معاملے میں مداخلت کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہرصورت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں سے متعلق ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ جیل اتھارٹی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کر سکتا ہوں۔ ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے زیادہ تر رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق کل سیاسی جماعتوں کے 550 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481