اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی بمباری، مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ شہید

اسرائیلی بمباری، مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ شہید

غزہ: اسرائیل کے فضائی حملے میں مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔
ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر گردش غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں فلسطین کی ایک اہم مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

فلسطین اتھارٹی اور حماس کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہونے والا یہ یہ سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

شیخ یوسف سلامہ مسجد اقصیٰ کے مبلغ ہونے کی حیثیت سے فلسطین سمیت عالم اسلام کی قابل احترام شخصیت ہیں۔ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں شیخ یوسف سلامہ فلسطین اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں میں وحدت کی علامت بھی تھے۔ وہ یکساں طور پر ہر علاقے اور گروپ کے لیے قابل احترام رہنما ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481