اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز کے پی پی 80 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد

مریم نواز کے پی پی 80 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

پی پی 80 سرگودھا کے ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات مسترد کردیے۔

خیال رہے کہ دو مقامی وکلاء کی طرف سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے۔

ان کی جانب سے مریم نواز پر اثاثے چھپانے اور سزا یافتہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

درخواست گزاروں کی طرف سے نامزدگی فارم پر مریم نواز کے اصل دستخط نہ ہونے کا اعتراض بھی تھا۔

تاہم خاتون ریٹرنگ آفیسر انعم بابر نے سماعت کے بعد اعتراضات خارج کردیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481