اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

این اے 127 لاہور،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

این اے 127 لاہور،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بدر نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اس سے قبل این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروایا گیا تھا،

جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے،

اعتراض کنندہ اس حلقے کا نہیں نارووال کا رہائشی ہے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481