اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 30 افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 30 افراد ہلاک

روس کے یوکرین پر حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خار کیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ روسی حملے کو یوکرین سے جاری جنگ میں بڑے فضائی حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیار جو اس کے پاس موجود ہیں ان سے حملہ کیا جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ یوکرینی فوج کے مطابق روس نے 158 میزائل فائر کیے جن میں سے 114 کو تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حملہ ظاہر کرتا ہے کہ پہلے حملے کو دو سال ہونے کے باوجود روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے یوکرین میں مقاصد نہیں بدلے، پیوٹن یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے اور وہاں کے عوام کو اپنا محکوم بنانا چاہتا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481