اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

جنرل نشستوں پر عام انتخابات کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو گی۔
بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر درخواست کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔
مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، تبدیلی پشاور ہائی کورٹ کے تحریک انصاف کے نشان کی واپسی کے فیصلے کے تناظر میں کی گئی ہے۔
خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نششتوں پر جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔
اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481