اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دل دادہ نکلے

ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دل دادہ نکلے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پاکستانی کھانوں کے دل دادہ نکلے۔ وکٹ کیپر بلے باز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستانی کھانوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کررہے تھے۔

کرکٹ میچ میں چھکے چوکے مارنے والے دھونی کی وائرل ویڈیو میں سابق کپتان کو ایک شخص کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ پاکستان میں دستیاب کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے پاکستان کا سفر کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ دھونی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ آپ کو کھانے کے لئے ایک بار پاکستان جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں فاسٹ بولر حسن علی کی کراؤڈ کے ساتھ مستیاں

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز 2006 میں دو طرفہ سیریز کیلئے پاکستان آئے تھے۔ یہ ان کے کیریئر کا آغاز تھا ، اور انہوں نے ایک ہیئر اسٹائل اپنایا تھا جسے بہت سے لوگ پسند کرتے تھے۔

اس وقت کے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو دھونی کا ہیئر اسٹائل بہت پسند آیا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے بال نہ کٹوانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

پاک انڈیا سیریز کے دوران دھونی نے پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، کیونکہ بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈراما فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ ملک میں ان کے تجربات کے بارے میں بتاتی ہے۔

دھونی کو پاکستان میں عوام پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں بھارت کا بہترین کپتان مانا جاتا ہے۔

دورے کے دوران دھونی نے کراچی شہر میں خریداری کی جس پر دکانداروں نے ان سے پیسے لینے سے انکار کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481