اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لے،بیرسٹر گوہر علی خان

الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لے،بیرسٹر گوہر علی خان

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں عدالت سے انصاف ملے گا،

پی ٹی آئی امیدوار پرامن رہیں، سخت حالات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف بانی پی ٹی آئی نہیں کسی اور کو بھی الیکشن نہیں لڑنے دے رہا،

آئین کے مطابق بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکن پرامن رہیں،

جیت بلے کی ہوگی، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی،

جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، کسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، نوازشریف پلان کے تحت آیا، وہ نہیں چاہتا پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ایسی حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی،

الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانا چاہئے،

الیکشن کمیشن کو ان زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481