اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جاوید ہاشمی کا آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

جاوید ہاشمی کا آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ انتخابات نہیں اس کے نام پر مذاق ہے جو کہ یکطرفہ ہیں لیکن ہمیں ملکی ترقی کیلئے جدو جہد کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ کا رکن ضرور ہوں لیکن کسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا

بلکہ بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑوں گا ۔

2018 کے الیکشن میں بھی بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا میرے مقابلے میں تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے ۔

انکا کہنا تھا کہ میں این اے 149 کے لوگوں سے کہتا ہے ہوں کہ ایک بار پھرمیں نے جمہوریت کیلئے

اپنی جھولی پھیلا دی ہے،میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے

میرے مقابلے میں جولوگ الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے پاس بہت وسائل ہیں لیکن میرے ساتھ اللہ کی ذات ہے

اور اس کے بعد این اے 149کے عوام ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481