اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کےکاغذات مسترد

031d1d4d d093 40b2 973f 65a9146e3267

حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد سے سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے  کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ اسی حلقے سے ان کی اہلیہ کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں ۔

بدھ کے روز رینٹرننگ آفیسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر خود پیش نہ ہونے پر امیدوار کے کاغذات مستردکئے۔سابق سپیکر مشتاق احمد غنی عدالت سےمفرور ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر نے ان کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر خود پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔

کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر سابق سپیکر کی قانونی ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کی مدت ختم ہونےپر دوبارہ جاری کرنے کی بھی رٹ دائر کی تھی۔ جس پر عدالت نےانہیں پاسپورٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے ،پشاور ہائیکورٹ نےمشتاق احمد غنی کی نو مئی کے واقعے میں دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت مختلف دفعات کے تحت 27 دسمبر تک عبوری ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔

ادھر اسی حلقہ پی کے 45 سے مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گءے ہیں۔ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کے کاغذات کے مسترد ہونے کا حتمی فیصلہ 30 دسمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کے پاس بھی اپیل کرنے کا حق موجود ہے۔

Former Speaker KP Assembly Mushtaq Ghani's papers rejected,سابق سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کےکاغذات مسترد

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481