اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جوئے کی تشہیر کا معاملہ،سرکاری ٹی وی میلبورن ٹیسٹ نشر نہ کر سکا

15

جوئے کی تشہیر کے سبب سرکاری ٹی وی پاک آسٹریلیا میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں کر سکا۔

پرتھ ٹیسٹ میں گراؤنڈ پر جوا کروانے والی کمپنیز کے اشتہار پینٹ نہیں کیے گئے مگر سافٹ ویئر کی مدد سے ورچوئل ایڈورٹائزنگ کی وجہ سے اسکرین پر نظر آتے رہے۔

اس صورتحال پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے نوٹس لیتے ہوئے جوئے کے اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی،

مسئلے کا کوئی حل نہ نکلنے پر گذشتہ روز میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل پی ٹی وی اسپورٹس پر نہیں دکھایا گیا۔

چینل کا موقف ہے کہ سروگیٹ جوئے کے اشتہارات نشر ہونے پر ہم حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں،

ہماری براڈ کاسٹرز سے بات چیت جاری ہے، اشتہارات روکنے کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں،

ہم پْرامید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریز دیکھ سکیں گے، بحیثیت سرکاری ٹی وی ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481