اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شارجہ،نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

شارجہ،نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی لگادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے اعلان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481