Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون انتخابی میدان میں آ گئی

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون انتخابی میدان میں آ گئی

پاکستانی سیاست کی اس ترقی پذیر پیش رفت میں پہلی خاتون اقلیتی امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش نے جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پہلی بار جنرل نشست کے لئے کاغذات نامزدگی

جمع کروا کر تاریخ رقم کر دی، وہ آئندہ عام انتخابات میں جیتنے کے لئے پر اُمید بھی ہیں،

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا

پاکستان کے شمال مغربی علاقے کے ضلع بونیر سے ڈاکٹر سویرا پرکاش پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن ہیں، ان کا خاندان کئی دہائیوں سے پی پی پی کا جیالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جمشید دستی کی ضمانت منظور

انہوں نے حلقہ PK-25 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،ایک مقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سویرا نے کہا کہ میں غریبوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں خاص طور پر ان خواتین کی جو طویل عرصے سے دبائی ہوئی اور نظر انداز کی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری

مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی بہادر سویرا پرکاش نے 2022ء میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج سے

ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی اور بونیر میں پی پی پی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں،

ان کے انتخابات میں حصہ لینے کے اقدام کو کارکنوں کی حمایت حاصل ہوئی،

کارکنان دقیانوسی تصورات کو ختم کے لیے ان کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481