اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

این اے 56 سے شیخ رشید، طارق کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 56 سے شیخ رشید، طارق کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور سابق ضلعی ناظم طارق محبوب کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

دونوں امیدواروں نے راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے الگ الگ گفتگو کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج میرے حلقہ این اے 56 کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

17 بار وزیر رہا، مجھ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جائیں گے، تفصیل کے ساتھ اسکرونٹی ہوئی،

کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایک اور اسکرونٹی 28 دسمبر کو ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں قلم دوات کے نشان سے راولپنڈی

کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، این اے 56 اور 57 سے ہماری جیت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ 6 دن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے،

6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا، میرے مخالفین بھی قابل احترام ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، پی ٹی آئی ہمیں ووٹ دے گی۔

طارق محبوب کیانی نے دوران گفتگو کہا کہ این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔

یہ نشست ہم ہی جیتیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481