اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اُمیدوار گدھا گاڑی پر پہنچ گیا

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اُمیدوار گدھا گاڑی پر پہنچ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ضلع جنوبی ڈی سی آفس کے باہر خوب نعرے بازی بھی کی۔ ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی سیاسی رہنما اس انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آیا ہو۔

2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنے سپورٹرز کے ہمراہ گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ غریبوں کی شان بڑھانے کیلئے گدھا گاڑی پر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں امیدوار انجم اقبال بھی گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع

انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، ان کے پاس گاڑی نہیں اور غریب آدمی کی پجارو گدھا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر احتجاجاً گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481