اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی بلے باز محمد رضوان کی میلبرن مسجد میں دعوتِ تبلیغ

قومی بلے باز محمد رضوان کی میلبرن مسجد میں دعوتِ تبلیغ

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے میلبرن کی مسجد سے دعوت تبلیغ کی ویڈیو جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد رضوان نے روح پرور ویڈیو جاری کی

جس میں انہیں میلبرون کی مسجد میں منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ وکٹ کیپر نےلکھا کی،’میلبرن کی مسجد میں "اللہ” کے دین پر تقریر کی’۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی شائقین کرکٹ اور مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی کرکٹر محمد رضوان نے سال 2022 میں نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ پرتھ میں ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481