اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نور عالم خان کا جے یو آئی میں شامل

نور عالم خان کا جے یو آئی میں شامل

سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سابق چیئرمین نور عالم خان جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔

نور عالم خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہو کر جمیعت علما اسلام میں شامل ہوا،

وہ جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی۔

سابق ایم این اے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے،

جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں،

چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیے جائیں۔

صوبائی امیر جے یو آئی عطاء الرحمان نے کہا کہ نور عالم خان اور دیگر

کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، آنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481