اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں

پی ٹی آئی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں

پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حصول اور جمع کرنے میں مشکلات سے متعلق کاغذات نامزدگی چھینے کے معاملے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال کردیے اور الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ایکشن لے کر آگاہ کیا جائے۔

 

پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنراورممبرز سے ملاقات کی اورخدشات سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کے فورا بعد الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز،

چیف سیکریٹریز، کمشنراسلام آباد، آئی جی سندھ اور اسلام آباد کو مراسلے جاری کردیے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو اہم امیداروں کو کاغزات نامزدگی حصول اور

جمع کرانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، کاغذات نامزدگی چھینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت ایکشن لے کر کمیشن کو آگاہ کیا جائے،

خطوط سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ارسال کیے۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ ہم نے ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بلے کے انتخابی نشان کا

پوچھا کہ ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ جس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ رات 12 سے پہلے فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481