اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاروق ستار اور ارشد وہرا نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے

فاروق ستار اور ارشد وہرانے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے

عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے مطابق ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،

ایسے میں کراچی سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے اہم رہنما فاروق ستار اور ارشد وہرا نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا تھا،

صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو، اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے، مختلف جماعتوں سے مل رہے ہیں

اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے،

دوسری جانب رہنما ایم کیوایم ارشد وہرا نے بھی این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے،

ہم پیپلزپارٹی کے 15 سال کے دور سے عوام کو چھٹکارا دلائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481