اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان ٹی20 ٹیم کا اعلان کل ہوگا

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان ٹی20 ٹیم کا اعلان کل ہوگا

 

قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،

جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا،

ٹیم کو حتمی شکل کل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس قومی ٹیم میں عباس آفریدی کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شان مسعود، افتخار احمد، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ میں محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، زمان خان ،حارث رؤف کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان انجری جبکہ احسان اللّٰہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل

کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، فہیم اشرف کی شمولیت کا بھی امکان نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481