اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، آصف زرداری

عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، آصف زرداری

 

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا، ہماری اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، آج میری شادی کی سالگرہ بھی ہے، میں جیل میں 14سال رہا ہوں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا ادراک ہیں، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں، اس صوبے کی عوام کے غم سمجھتے ہیں، بلوچستان کو پاکستان نے سمجھا ہی نہیں، اسلام آباد نے اسے سمجھا ہی نہیں وہ سندھ کو پنجاب کو اور کے پی کے کو نہیں سمجھتا۔

یہ بھی پڑھیں 25 مئی لانگ مارچ، عمران خان اور اسد عمر بری

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے شہدا کا بیڑا اٹھایا ہے، ہم پر بھٹو اور بی بی شہید کا قرض باقی ہے، ہم پاکستان اور بلوچستان کو بنائیں گے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، ہمارے لیے پہلے بلوچستان اور باقی صوبے بعد میں ہیں، یہاں کے جوانوں اور لڑکوں بھلا دیا گیا ہے، بلوچ بھائیوں سے درخواست ہے وہ واپس آئیں ہم ان کی خدمت کریں گے، ملک کو بنائیں، ہمیں ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف زرداری کی الیکشن میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات قریب ہیں اور سب کی خواہش ہے وہ اقتدار میں آئیں، لیکن ہماری اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے، عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا،ہم بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی اور کالج بنائیں گے، میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال بنائیں گے، لیکن عوام کی طاقت کے زور سے یہ کام ہوگا، دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے، ہمیں خود کو خود چلانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کاپارٹی چھوڑنے والوں کیلئے مشروط واپسی کا اعلان

سابق صدر نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی، جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتی، آج فلسطین میں اسرائیل ظلم کررہا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے پختونوں نے نہیں کہا تھا کہ ہمیں نام دو،مجھے علم تھا کہ ان کی خواہش ہے انہیں نام دیا جائے، انہیں نام دینا ہمارا قصور نہیں فخر ہے، اگر جرم ہے تو ہم مزید جیل کاٹ لیں گے۔

۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481