اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد ،آئی سی سی اور پی سی بی کےدرمیان معاہدے پر دستخط

چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد ،آئی سی سی اور پی سی بی کےدرمیان معاہدے پر دستخط

لاہور: کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے معاہدے پر آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر آئی سی سی کے جونتھن اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دستخط کیے۔ ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کی بہترین طور پر میزبانی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی کی شریک ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی ۔

آئی سی سی حکام نے ذکا اشرف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481