اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئنگ الیون کیا ہو گی؟

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئنگ الیون کیا ہو گی؟

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم منیجمنٹ کی اہم مشاورت آج رات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے بعد نعمان علی کے میچ کھیلنے کا امکان ہے

جبکہ ساجد خان کل پرتھ میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے بھی میچ کھیلنے کا قوی امکان ہے

جبکہ آل راؤنڈر سلمان آغا کا پرتھ ٹیسٹ کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور حسن علی کی شمولیت یقینی ہے

جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے علاوہ مزید 3 فاسٹ بولرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481