اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز میں پہلی جیت

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز میں پہلی جیت

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت لی،

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز میں پہلی جیت

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز میں پہلی جیت

پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے جیت لیا۔

بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہ ہو سکا اور گرین کیپس کو چھ وکٹوں سے شکست ہوگئی لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی،

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئنز ٹاؤن نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر سدرہ امین رہیں جنہوں نے 38 گیندوں پر 43 رنز اسکور کئے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ،اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز اسکور کر کے نمایاں رہیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنالیے تھے جس کے بعد ہونے والی بارش کی وجہ

سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481