اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش ؛اپوزیشن کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

بنگلادیش ؛اپوزیشن کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

بنگلادیش ؛اپوزیشن کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بعد بنگلادیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان کا خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،ترجمان بی این پی کا کہنا تھا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں بھی دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اگلے سال 7جنوری میں شیڈول ہیں تاہم جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481