اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا لگیج خود ٹرانسفر کیا۔
قومی ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پہلے ٹیسٹ کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔
قومی کرکٹرز طویل مسافت کے بعد آج صبح پاکستان سے آسٹریلیا پہنچے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کےلیے آج صبح سڈنی سے کینبرا پہنچی جہاں ٹیم کل آرام کے بعد 3 دسمبر سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
5 دسمبر کو قومی اسکواڈ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز کی خصوصی دعوت پر پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا۔
پاکستان ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں حصہ لے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ ٹیم اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑی سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481