اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکھ رہنما کے قتل کی سازش،امریکا نے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی

سکھ رہنما کے قتل کی سازش،امریکا نے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے، بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا۔
امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا منتقل کیا جائے گا، نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا۔
امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے، امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کیلئے تیار ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481