اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے

صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے

کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں پاکستانی بلے باز صہیب مقصود ٹائم آؤٹ قانون کا دوسرا شکار بن گئے۔

صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے

صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا دوسرا شکار بن گئے

ملتان ریجن اور آزاد جموں و کشمیر کے میچ میں ملتان ریجن کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود کو کریز پر تاخیر سے پہنچنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ میں سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
اینجلو میتھیوز کے بعد صہیب مقصود ٹائم آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پی سی بی کے تحت نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481