پی سی بی نے سابق کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
پی سی بی آفیشل نے دونوں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ آپ میچ ونرز ہیں اور پاکستان کے ورلڈکپ پلانز میں شامل ہیں۔
محمد عامر اور عماد وسیم نے رابطہ کرنے پر پی سی بی کے آفیشل کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں مخصوص لابی کی جانب سے ذہنی ٹارچر کیے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کے باوجود مسلسل نظر انداز کیے جانے پر گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
