اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ممبئی ایئرپورٹ کو 48 گھنٹوں میں اُڑانے کی دھمکی

ممبئی ایئرپورٹ کو 48 گھنٹوں میں اُڑانے کی دھمکی

ممبئی ایئرپورٹ کو 48 گھنٹوں میں اُڑانے کی دھمکی
نئی دہلی: بھارت میں پولیس کو موصول ہونے والی ایک دھمکی میں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو بم دھمکانے سے اُڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کو پولیس کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ 48 گھنٹوں میں ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں ٹرانسفر کیے جائیں ورنہ ممبئی انٹرنینشل ایئرپورٹ کو دھماکے سے اُڑا دوں گا۔

ای میل میں کہا گا ہے کہ ایئرپورٹ کے دو ٹرمینلز میں بارودی مواد چھپا دیا گیا ہے اور مقررہ وقت میں ادائیگی نہ کی گئی تو دھماکے کردیے جائیں گے۔ 24 گھنٹے بعد حتمی الرٹ دوں گا۔

پولیس نے ای میل پر دھمکی دینے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایئرپورٹ کی تلاشی بھی لی گئی اور سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا تاہم ہوائی اڈے کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔

بھارتی خفیہ ادارے اور سائبر ٹیم اب تک ای میل بھیجنے والوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481