اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں تباہ کردیں، ترجمان

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں تباہ کردیں، ترجمان

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں تباہ کردیں، ترجمان
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک 335 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی مزید 33 گاڑیاں تباہ کیں ہیں۔
ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ القسام نے اسرائیل کی پیادہ فوج کو درجنوں حملوں کا نشانہ بنایا ہے،

پچھلے 3 روز کے خصوصی آپریشن میں دشمن فوج کا جانی نقصان ہوا ہے، غزہ میں دشمن کے حملے جاری رہنے تک ہمارے جنگجو مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری مسلسل 48ویں روز جاری ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ حملے کیے۔

جبالیہ، بیت لاحیہ، رفح، خان یونس اور نصائرات کیمپ پر بمباری کی گئی، غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر فضائی حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینی شہید کر دیے۔

سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 854 ہوگئی، جس میں 6 ہزار 150 بچے شامل ہیں، 36 ہزار فلسطینی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 75 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقوں میں7 ہزار فلسطینی لا پتا ہیں،

اسرائیلی حملوں سے طبی عملے کے207، شہری دفاع کے 26 افراد جاں بحق ہوئے،

حملوں میں اب تک 65 صحافی بھی جان سے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481