اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: تاجکستان نے پاکستان کو1-6 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: تاجکستان نے پاکستان کو1-6 سے شکست دے دی

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگا تار دو گول داغ دیے۔

پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر سکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائے، پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481