اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ جیت لیا۔ کینگروز اوپنر ٹریوس ہیڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انھوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیاورلڈ کپ فائنل میں میگا ایونٹ کی ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار بھارتی شائقین کو خاموش کرادیا۔

آسٹریلیا کے 47 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد تماشائیوں نے اسٹیڈیم سر پر اٹھا لیا تھا۔ تاہم ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔ جبکہ انھوں نے اپنی سنچری 95 گیندوں پر مکمل کی۔ بھارتی بولرز کو 4 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والے ساتویں بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کے دوران حاصل کیا جو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ وہ تاریخ کے صرف دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے رن چیس کے دوران سنچری بنائی ہے۔

اس سے قبل 1996 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کے اروندا ڈیسلوا نے سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481