اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین،عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک،51 زخمی

چین،عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک،51 زخمی

چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، 51 زخمی
متاثرہ عمارت کوئلہ کمپنی کی ملکیت ہے جس کی چوتھی منزل پر آگ لگی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔
چین کے شہرلولیانگ میں واقع ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ عمارت کوئلہ کمپنی کی ملکیت ہے جس کی چوتھی منزل پر آگ لگی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود 63 افراد کو باحفاظت باہر نکالا گیا، حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، ریسکیو کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی واقعہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481