اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر نیوزی لینڈ کے بلے باز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر نیوزی لینڈ کے بلے باز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر نیوزی لینڈ کے بلے باز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اورسابق کپتان بابراعظم کے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے اپنا پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کیویز بلے باز نے لکھا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں
کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بورڈ نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481