اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور: ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
بابر اعظم نے اپنے استعفے کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے کیا اور کہا کہ ’یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن اس فیصلے میں بہتری ہے، بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔انہوں نے لکھا کہ نئے کپتان کی ہر طرح سے سپورٹ کرتا رہوں گا۔
بابر اعظم نے کپتانی کا موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابھی بھی وہ لمحہ نہیں بھولتا جب 2019 میں مجھے کپتانی سونپی گئی تھی، میں نے اپنی کپتانی کے دوران کافی اونچ نیچ دیکھی ہے‘۔
اس سے قبل بابر اعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی جس میں بابر اعظم کو دورۂ آسٹریلیا کیلیے کپتان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481