اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے،پی سی بی

استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی۔

استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے،پی سی بی

استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے،پی سی بی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مستعفی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ استعفیٰ قبول نہ ہونے کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی، پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو پتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا، انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی، یقینی جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ،انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

پی سی بی کے مطابق استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی، انضمام الحق بہت بڑے کرکٹر ہیں، پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے، انضمام الحق کو عزت دینے کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دے دیا

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی ترقی میں انضمام الحق اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پی سی بی کی نیت خراب ہوتی تو انضمام الحق کو ہٹا دیتے، تحقیقات نیک نیتی کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بابراعظم سے ڈھائی سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

پی سی بی کے مطابق انضمام الحق نے خود استعفے میں لکھا کہ پی سی بی تحقیقات کرے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ ثابت نہیں ہوتا تو وہ دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے، انضمام نے کہیں نہیں لکھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی نے بھی لکھا تھا الزامات ثابت نہیں ہوتے تو انضمام دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے، تین مہینے کی توسیع یا 4 مہینے کےلیے چیئرمین پی سی بی کا آنا انضمام کا ذاتی تبصرہ ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ انضمام الحق تمام قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لگتا ہے انضمام الحق خود کام جاری نہیں رکھنا چاہتے، انضمام کا معاملہ تحقیقات میں ہے اس لیے کچھ زیادہ نہیں کہیں گے، تحقیقات سے متعلق انضمام الحق کو ایسی گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481