اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈکپ،انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

ورلڈکپ،انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

ورلڈکپ،انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

بھارت کے شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور معین علی نے 3،3 جبکہ ڈیوڈ ولی نے 2 اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ کے اوپنر بلے باز آج بھی ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے اور جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہیری بروک 11، کپتان جوز بٹلر 5، معین علی 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔

تاہم بین سٹوکس اور ڈیوڈ ملان کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، بین سٹوکس نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے بھی ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ولی بھی 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے3، آرین دت اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ پال وین میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481