اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال

سری لنکا کی ایک عدالت نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کا وزیر کھیل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال

سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرفی کے ایک روز بعد بحال

سری لنکا کی اپیل کی عدالت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے کے وزیر کھیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے منگل کو مکمل سماعت تک برطرف کیے گئے عہدیداروں کو بحال کر دیا۔

عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کی جانب سے دائر کی گئی بورڈ کو برطرف کرنے اور عبوری کمیٹی تشکیل دینے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی بحالی دو ہفتوں کے لئے ہے، اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں توصیف احمد قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

واضح رہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ورلڈ کپ میں بھارت کے

ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کو برطرف کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں زخمی میکسویل نےافغانستان سے فتح کا نوالا چھین لیا

وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا،

نئی 7 رکنی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481