اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کو جلد پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے ساتھ ملکر چلنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے اور ہم منفی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، کچھ باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ،بنگلادیش کی سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے، حقیقت میں اندرونی کہانی کوئی نہیں ہے، پاکستان اور کرکٹ کے دشمن ایسی منفی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ ملکر چلیں گے اور اُن کے جذبے کو عزت دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو دس لاکھ روپے انعام اُن کی پرفارمنس کی بنیاد پر دیا گیا، باقی ممالک میں کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس پر زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں مگر پھر وہ کھلاڑی کوئی بھی لیگ کھیلنے نہیں جاتے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ چیزیں بڑھا چڑھا کے کی جارہی ہیں، میچ میں ایک ٹیم نے ہارنا ایک نے جیتنا ہوتا ہے، انڈیا کے شائقین بھی گیم انجوائے کرتے ہیں ہمیں خیال کرنا چاہیے، انڈیا کے احمد آباد میں پاکستان کا اتنا بڑا جھنڈا تھا میں نے پہلے کہیں نہیں دیکھا، انڈیا میں پاکستان کا اچھا ویلکم ہوا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ٹیم کے لئے سب کی دعائیں ہیں کہاللہ کامیاب کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481