اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انگلینڈ شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

انگلینڈ شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ایک میچ کا نتیجہ سامنے آگیا، آسٹریلیا نے دفاعی چیمئپن انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا کے 287 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 253 رنز بنا سکی، بین سٹوکس 64 ، ڈیوڈمالان 50 اور معین علی نے 42 رنز سکور کئے ،ایڈم زمپا نے 3 ،مچل سٹاک اور پیٹ کمنزنے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلے کر 286 رنز بنائے تھے،لبوشین71 ، کیمرون گرین 47 اور اسمتھ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم7 میچز میں 10 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر آگئی،انگلینڈ چھٹی شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481