اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جانب سے بورڈ میں پوزیشن کی پیشکش پر معذرت کرلی ہے۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی بڑی آفر ٹھکرادی

ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کو بورڈ میں خدمات سرانجام دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کسی بھی پوزیشن میں کام کرنا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کی جانب سے پی سی بی میں کسی بھی پوزیشن کی پیشکش کیے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے فوری طور پر کسی قسم کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزنگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا، محمد عامر

ذرائع کے مطابق شاہد خان آفریدی نےملاقات کے دوران ملک بھر میں کرکٹ کے کھیل میںمزید بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ دوران ملاقات نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا،

یہ بھی پڑھیں  بابراعظم بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف

جس پر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میںکسی بھی قسم کی ذمہ داریاں قبول کرنے کے

حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481