بابراعظم بھارت میں اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنےمیں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کپتان بابر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کیلئے بھارتی ڈیزائنر سے شیروانی پر سات لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔ جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خرید لئے۔
یہ بھی پڑھیں بنگلادیش کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے بولنگ ٹپس دیں،وسیم جونئیر
ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں 2024 میں پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں،شعیب ملک
پاکستان ٹیم نے منگل کے روز بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن کی تھیں تاہم ابھی پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی ممکن بنانے کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے سینہ سپر د ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ ہفتے کے روز ہوگا،پاکستان کے لیے نہ صرف نیوزی لینڈ کو ہرانا ناگزیر ہے بلکہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا تاکہ ٹاپ فو ر میں جگہ بنانے میں پاکستان کو کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔
